Skip content
ڈوجو جزائر آزمائیں
dojoislands logo

ایڈوینچر سے بھری دنیا آپ کی منتظر ہے

Hundreds of thousands of classrooms explore together every day on Dojo Islands

آپ کا اپنا نجی جزیرہ

صرف ٹیچر کی طرف سے منظور کیے جانے والے ہم جماعت ہی ڈوجو جزائر تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں (کوئی اجنبی اس میں شامل نہیں ہو سکتا)

چھپے خزانوں سے بھرپور

ہم ہر روز ڈوجو جزائر میں کچھ نہ کچھ شامل کرتے ہیں، لہٰذا آپ کی دلچسپی کے لیے اس میں ہمیشہ کچھ نیا موجود ہوتا ہے

جسے بنانے میں آپ کی کلاس مدد کرتی ہے

ڈوجو جزائر کی جو شکل بنتی ہے اس کو بنانے میں آپ کی کلاس مدد کرتی ہے۔ یہ ایک ایسی دنیا ہے جسے بچوں نے بچوں کے لیے تخلیق کیا ہے

بچے گھر پر بھی کھیل سکتے ہیں گھر پر کھیلنے کے بارے میں سیکھیں

آپ کی کلاس کیا تخلیق کرے گی؟

دیکھیں کہ اساتذہ کلاس روم میں، قریبی تعلقات قائم کرنے سے لے کر تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے تک، ڈوجو جزائر کو کیسے استعمال کررہے ہیں
آپ کے تمام بچے ڈوجو جزائر سے کیسے لطف اندوز ہو رہے ہیں؟ میرے طلباء اپنی کمیونٹی بنانے کے لیے اپنے گھر بنا رہے ہیں

Ritchie Sinclair

ڈوجو جزائر پراپنی کلاس کے ساتھ ہم چھپن چھپائی کھیل رہے ہیں! پہلی کلاس کے بچوں کو تو گویا اس سے عشق ہے۔ آپ کا شکریہ ClassDojo!

Takeida Forrester

میرے وہ طلباء جنہوں نے اپنے ہفتے کے اہداف پورے کیے اب ڈوجو جزائرپر کھیل رہے ہیں اوراس سے خوب لطف اٹھا رہے ہیں۔ مجھے قبل ازوقت وہ یہ کہتے سنائی دیتے ہیں "ہمیں اس سرگرمی تک رسائی دینے کا بے حد شکریہ"

Tiffany Prucha

ڈوجو جزائر پر کھیلنے کا دن! ہمیں گولڈن موجو بہت پسند ہے

Teodora Oprea

مجھے کلاس ڈوجو جزائر بہت پسند ہے! تمام بچے اپنے لاگ ان کا استعمال کر کے اپنے ڈوجو مونسٹر کے ذریعے ایک ہی دنیا/جزیرے سے جڑ جاتے ہیں (اور ان کے ٹیچر بھی ان کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں)۔ آپ جزیرے کی اچھی طرح سیر کریں، مل کر چھپن چھپائی کھیلیں اور ریگ دان (sandbox) بنائیں

Mr Hunt

تو ہم نے اس ہفتے ڈوجو جزائرپرشہزادی کیٹی کے لیے قلعہ تعمیر کرنے کا چہلنج شروع کیا۔ میں نے اسے ہفتے کے اختتام تک رکھا (تاکہ جو طلباء اسے گھر پرکرنا چاہتے ہوں وہ ایسا کر سکیں)۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ بچے اسے گھر پر مکمل کر رہے ہیں اور شاید ان کے ساتھ ان کے بہن بھائی اور/یا والدین بھی اس سرگرمی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں😉

Edeline Faye

مل کر دریافت کریں

گروپ کی سرگرمیوں اورچھان بین کے ذریعے مربوط کلاس روم کمیونٹیز تخلیق کی جاتی ہیں

مل کر کھیلیں

صرف ٹیچر کی طرف سے منظور کیے جانے والے ہم جماعت ہی ڈوجو جزائر تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں (کوئی اجنبی اس میں شامل نہیں ہو سکتا)

مل کر تعمیر کریں

بلڈ زون سے بچے کو حوصلہ افزائی ملتی ہے کہ ان کا جو بھی خواب ہے اسے ڈیزائن کریں اور تعمیر کریں

ایک ساتھ بڑھیں

جیسے جیسے بچے اس کا استعمال کرتے ہیں یہ بڑھتا جاتا اور بہتر ہوتا جاتا ہے، اس لیے آپ کی کلاس اس کی مستقبل کی تشکیل میں مدد کرتی ہے

چھپے خزانوں سے بھرپور

جانیں کہ اساتذہ اپنے کلاس رومز میں کیسے ڈوجو جزائر کا استعمال کر رہے ہیں

ان سیکھنے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیں جو آپ اپنے کلاس روم کے ساتھ کر سکتے ہیں

کمیونٹی کے رہنما خطوط

احترامہمدلیحسن سلوک

کیٹی کے لیے قلعہ

STEMٹیم ورک

زیرو گراونڈ

STEMتخلیقی صلاحیتٹیم ورک

ستاروں پر کمند

STEMتخلیقی صلاحیت
سب کا جائزہ لیں

سوالات اور جوابات

ڈوجو جزائرکے ساتھ میں کیسے شروعات کر سکتا ہوں؟

اپنی کلاس کو ڈوجو جزائر پر لے جانا آسان ہے ( اس کے لیے یہ مختصر ویڈیو دیکھیں) ڈوجو جزائر کو باہمی تعاون کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے لہٰذا گروپوں میں سرگرمیاں زیادہ تفریحی ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اساتذہ اس کا استعمال طلباء کو باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے اور مل کر تخلیق کرنے کی ترغیب دینے کے لیے کرتے ہیں۔(شروعات کرنے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے تیار سیکھنے کی سرگرمیاں دیکھیں) اساتذہ اکثر جمعہ کو اپنی کلاس میں ڈوجو جزائر کا تعارف کرواتے ہیں، تاہم آپ اپنے انتخاب سے جو چاہیں کر سکتے ہیں

کیا ڈوجو جزائرسرگرمی بچوں کے لیے محفوظ ہے؟

ڈوجوجزائرپربچے کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ صرف ہم جماعت جنہیں ٹیچر نے منظوری دے رکھی ہوگی، وہی اس پر رسائی حاصل کرسکتے ہیں (یعنی کوئی اجنبی اس میں شامل نہیں ہو سکتا)۔ ڈوجو جزائر پر چیٹس (chats) بھی چند ایک منتخب شدہ انتخابات تک ہی محدود ہے جس سے جزیرے کا ماحول مثبت اور دوستانہ رہتا ہے

ڈوجو جزائر پر بچے کیا کر سکتے ہیں؟

ڈوجو جزائر بچوں کوایک دوسرے کے ساتھ مل کرنئی چیزیں دریافت کرنے، کھیلنے اورتعمیر کرنے کی ترغیب دیتا ہے جس سے ایک مضبوط کمیونٹی بننے میں مدد ملتی ہے۔ ہم تسلسل کے ساتھ نئے فیچرز شامل کرتے رہتے ہیں اورآپ کی کلاس ان نئے فیچرز کا استعمال کر کے ان کا تعین کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اگر آپ کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو ہمیں آپ کی بات سن کر خوشی ہوگی

اساتذہ ڈوجو جزائر تک رسائی کیسے حاصل کرتے ہیں؟

ڈوجو جزائر میں لاگ ان کرنے یا اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں۔ یا اپنے لانچ پیڈ سے صرف ڈوجو جزائربٹن استعمال کریں

بچے ڈوجو جزائر پر کیسے گھومتے ہیں؟

ڈوجو جزائر پر جانا نہایت آسان ویب پر:

  • تیر والے بٹنوں یا WASD کا استعمال کریں، یا وہاں چلنے کے لیے کہیں بھی کلک کریں۔ بھاگنے کے لیے (ڈبل کلک کریں)
  • چھلانگ لگانے کے لیے سپیس دبائیں
  • کیمرے کا زاویہ تبدیل کرنے کے لیے رائٹ کلک کو دبائے رکھیں اورساتھ ماوس/ٹریک پیڈ کو گھسیٹَیں
iOS/Android پر:
  • حرکت دینے کے لیے نیچے بائیں جانب جوائے اسٹک پر گھسیٹیں یا وہاں چلنے کے لیے کہیں بھی تھپتھپائیں۔ (بھاگنے کے لیے دو بار تھپتھپائیں)
  • چھلانگ لگانے کے لیے نیچے دائیں جانب اوپرکے تیر والے بٹن کو تھپتھپائیں
  • کیمرے کا زاویہ اوپر/نیچے یا بائیں/دائیں گھمانے کے لیے اسکرین پر گھسیٹیں۔

میں ایک ٹیچر ہوں۔ ڈوجو جزائر پر کیا کچھ میرے کنٹرول میں ہے؟

اساتذہ کو کلاس کے اوقات میں اپنے طلباء کے ڈوجو جزائر کے استعمال پر مکمل کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔ رسائی کو غیرفعال کرنے کے لیے اپنے ٹیچر کا اکاونٹ استعمال کریں۔ ترتیب یہ ہے: کلاس روم ← آپشنز ← ایڈٹ کلاس ← سیٹنگز۔ (اگرآپ کی کلاس کو اب بھی رسائی حاصل ہے تو جانچ کریں کہ آیا آپ کا ٹائم زون درست ہے)

میں ایک والد/والدہ ہوں۔ ڈوجو جزائر پرکیا کچھ میرے کنٹرول میں ہے؟

اکاونٹ سویچر پر کلک کر کے والدین اپنے بچوں کو اپنے اکاونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ بچے ڈوجو جزائر پر اپنے ClassDojo اکاونٹس میں لاگ ان کر کے اور ڈوجو جزائر بٹن کا انتخاب کر کے رسائی حاصل کر سکتے ہیں (سٹوڈنٹ اکاونٹس کے بارے میں مذید جانیے یہاں) والدین اپنے اکاونٹ کی سیٹنگز میں جا کر ڈوجو جزائر کو بند کر سکتے ہیں۔ فی الحال والدین ڈوجو جزائرپر بات چیت نہیں کر سکتے

ڈوجو جزائر کس عمر تک کے لیے موزوں ہے؟

ڈوجو جزائرکنڈرگارٹن سے 6 کلاس کے بچوں کے لیے بہترین ہے۔ ڈوجو جزائرخاص طورپرجسم کی چھوتی اعصابی حرکیات کو بہتر بنانے میں مفید ہے

ڈوجو جزائرکی قیمت کیا ہے؟

بالکل مفید - ڈوجو جزائر تمام بچوں، اساتذہ، اورفیملیوں کے لیے مفد ہے