Skip content

ڈوجو جزائر بلڈنگ چیلنج

سرگرمی کارنر پر واپس
Activity preview
آپ کے طلبا چیلنجوں کی ایک سیریز کو مکمل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے جس سے ان کی تعمیراتی مہارتوں کی جانچ ہوگی اور آپ کی کلاس روم کمیونٹی کی تعمیر میں مدد ملے گی۔ استعمال کے لیے مکمل تیار اس پیکٹ میں شامل ہیں کلاس روم کنٹریکٹ کا معاہدہ، سبق کی منصوبہ بندی، چیلنج ورک شیٹس، گرافک آرگنائزر اور ریفلیکشن شیٹس
اندازً 45 منٹ
کنڈرگارٹن اور اس سے اوپر کی کلاسز
ایک عملی سرگرمی جس سے تخلیقی صلاحیتوں، مسائل کے حل اور ٹیم ورک کو حوصلہ افزائی ملتی ہے
Teacher Avatar
Jess Gennarelliکنڈرگارٹن اور آرٹ ٹیچرنیو یارک، این وائے (New York, NY)

اساتذہ ڈوجو جزائر بلڈنگ چیلنج کو کیسے استعمال کر رہے ہیں

کیا آپ کی کلاس اس سرگرمی سے لطف اندوز ہوئی؟ دنیا بھر کے دیگراساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے Dojo لمحات شیئرکریں!
اپنے Dojo لمحات شیئرکریں

کیا آپ کو یہ اچھا لگا؟ دیگر اساتذہ کے ساتھ شیئر کریں

Teacher Avatar

Jessica Fischer

دوسرا گریڈ
ActivityPreview
بِلڈ چیلنج! بھول بھلیاں ایڈیشن: میرے دوسری کلاس کے طلباء نے اسے مل کر بنایا ہے۔ میں ان گائیڈ لائنزکی تصویر بھی شامل کر رہی ہوں جو میری کلاس کے تمام طلباء نے باہمی مدد سے تیار کیں تھیں۔ تیار کرتے وقت میرے طالب علموں نے باہمی تعاون سے ان بھول بھلیوں میں کچھ تبدیلیاں کیں اورانہیں بہتر بنایا! اگراس دوران کوئی اختلاف پیدا ہوا تو اسے بات چیت سے حل کیا۔ یہ کلاس مبارکباد کی مستحق ہے، اس چیلنج کے لیے ڈوجو کا شکریہ!
Teacher Avatar

Melissa Chapple

دوسرا گریڈ
ActivityPreview
میری کلاس نے آج ڈوجو جزائر بِلڈ چیلنج شروع کیا! ایک گروپ نے فوڈ چیلنج کا انتخاب کیا (وہ پیزا بنائیں گے) اور دوسرے گروپ نے زمین کو چھوئے بغیر زون کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک جانے کے چیلنج کا انتخاب کیا۔ ہم نے مل کر کچھ تعمیراتی کام کو نصف حصوں میں تقسیم کیا تاکہ سب کے پاس اپنا اپنا ایریا ہو!
Teacher Avatar

Edeline Faye

کنڈر گارٹن
ActivityPreview
تواس ہفتے ہم نے ڈوجو جزائر پر شہزادی کیٹی کے لیے محل تعمیر کرنے کے چیلنج کا آغاز کیا ہے۔ میں نے ویک اینڈز کے لیے بھی تمام انتظامات کر دیے ہیں ( اگر طالب علم یہ چیلنج گھر پر پورا کرنا چاہتے ہیں تو وہ کر سکتے ہیں)۔ میں نے اس حوالے سے ان کی مدد کے لیے ایک چھوٹا [آن لائن] رُوم تخلیق کیا ہے، یہ رُوم بالکل سادہ اورغیر پہچیدہ ہے۔ آج صبح ہی میں نے اس رُوم میں لاگ ان کیا 😍مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ وہ (بچے) گھر پر اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور شاید اپنے بہن بھائیوں اور/یا والدین کو بھی اس پرلطف کھیل میں شامل کر رہے ہیں 😉 میں نے ماحول کو زیادہ پرکشش بنانے کے لیے ساحل سمندر کی کچھ کرسیاں بھی اس میں شامل کی ہیں! میں ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اپنی تصویریں شیئر کیں۔ میں نے ان تصاویر کو اپنی کلاس (کنڈرز) کے ساتھ شیئر کیا جن کی وجہ سے انہیں شروعات کرنے میں مدد ملی۔ ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ، براہ مہربانی ان تصاویر کو شیئر کرتے رہیں!
Teacher Avatar

Jeffrey Richards

چوتھا گریڈ
ActivityPreview
گزشتہ ہفتے کی سرگرمیاں مکمل کرنے کے لیے میں ان ڈوجو چیلنجز کا استعمال کر رہا ہوں۔ میں نے اپنی مخصوص ضرورتوں کے تحت ان میں کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں۔ سب سے پہلے میں انہیں (اپنے طلباء کو) کوئی کام سونپتا ہوں اور ساتھ ہی ایک شیٹ دیتا ہوں تاکہ وہ اس کی منصوبہ بندی خود سے کر سکیں۔ پھر میں ڈوجو گروپ میکر کے ذریعے گروپوں میں ان کو یہ کام تفویض کر دیتا ہوں۔ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنا منصوبہ شیئر کرتے ہیں اور اس طرح وہ سب مل کر بہترین آئیڈیا پیش کر تے ہیں

کیا آپ کو یہ اچھا لگا؟ دیگر اساتذہ کے ساتھ شیئر کریں

کیا آپ کی کلاس اس سرگرمی سے لطف اندوز ہوئی؟ دنیا بھر کے دیگراساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے Dojo لمحات شیئرکریں!
اپنے Dojo لمحات شیئرکریں

کوئی سرگرمی ملی ہے؟

شیئرنگ دوستی کی طرف پہلا قدم - اپنی پسندیدہ کلاس روم سرگرمیاں موجو ایکٹیوٹی کارنرمیں شامل کریں!

سرگرمی شیئر کریں